کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:19

کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں آئی ڈی اے آر آئی ای یو ہائیر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالبعلم ہنس راج ولد مکیش کمار رول نمبر 938852 نے ٹوٹل 1100میں سے 953 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقرا حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ انشراح بنت محمد امین رول نمبر 950006 نے 936 اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسی کالج کی طالبہ سیدہ خضرا امیر بنت سید رزاق امیر رول نمبر 950012 نے 934 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :