ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:49

ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے پیشہ وارانہ ترقی کے مرکز کے تحت متعدد مفت آن لائن کورسز کا آغاز کیا ہے۔ یہ کورسز ڈیجیٹل بیداری اور مہارت میں اضافہ کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں جن کی مدت 4 سے 8 ہفتے پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کورسز میں سائبر تھریٹ مینجمنٹ، نیٹ ورکنگ، انٹرو ٹو سائبر سکیورٹی، لینکس، اے آئی اور ڈیٹا سائنس شامل ہے۔

کورسز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 12 ستمبر 2025 سے ہو چکا ہے جبکہ آخری تاریخ 21 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ تمام کورسز کا آغاز 23 ستمبر 2025 کو ہو گا۔ طلباء، پیشہ ور افراد اور آئی ٹی سے دلچسپی رکھنے والے افراد ان مفت کورسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لئے https://vu.edu.pk/netacad لنک ملاحظہ کریں۔