ہالی وڈ اداکارائیں کیٹ بلانچیٹ ، کرسٹن سٹوورٹ اور لیا سیئڈوکس کانز فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گی

بدھ اپریل 15:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارائیں کیٹ بلانچیٹ ، کرسٹن سٹوورٹ اور لیا سیئڈوکس کانز فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین نے کہا ہے کہ فیسٹیول کی 9 رکنی جیوری کا انتخاب کر لیا ہے جس میں 5 ارکان خواتین ہیں۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ اداکارائیں کیٹ بلانچیٹ ، کرسٹن سٹوورٹ اور لیا سیئڈوکس،ہدایتکارہ ایواڈیورنے اور برونڈی کی گلوکارہ خدیجہ نین ، چینی اداکار چنگ چین ،کینیڈین ہدایتکار دنیس ویلینو ،فرانسیسی رائٹر روبرٹ گوڈیگوئین اور روسی ہدایتکار اندری زویاگنٹسو’’پالم 8مئی سے شروع ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہی کریں گی اaوwرr ’’پالم ڈی اور پرائز‘‘ کا فیصلہ کریں گی ۔

فیسٹیول میں دنیا کی مشہور فلموں میںمقابلہ ہو گا جن میں والٹر سالس کی فلم’’’آن دی روڈ‘‘، اولیور اسایاس کی’’کلائوڈز آف سیلس ماریا‘‘ اور وڈے الین کی’’کیفے سوسائٹی‘‘ شامل ہے۔ فیسٹیول 19مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :