پاکستان نعت کونسل کے زیراہتمام 12ویں قومی مقابلہ حسن نعت کا انعقاد 21اپریل سے ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان نعت کونسل کے زیراہتمام 12ویں قومی مقابلہ حسن نعت کا انعقاد 21اپریل سے ہو رہاہے ‘ قومی مقابلہ حسن نعت کا پورے ملک بشمول آزادکشمیر میں سلیکشن پر وگرامات کا آغاز 21اپریل سے ہو رہا ہے ‘ 21اپریل کو قومی مقابلہ حسن نعت کا سلیکشن پروگرام مصطفائی ماڈل سکول مظفرآباد میں ہوگا ‘ مقابلہ حسن نعت کا باقاعدہ آغاز صبح 9بجے ہو گا ان خیالات کااظہار سید اشتیاق حسین بخاری ایڈووکیٹ کو آرڈینیٹر معلم فائونڈیشن آزادکشمیر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا‘ انہوںنے کہا کہ مقابلہ میں شرکت کے لیے 3کیٹیگریز بنائی گئی ہیں طلباء میں پہلی کیٹیگری 5تا 12سال دوسری12تا 22سال جبکہ طالبات کی صرف ایک کیٹیگری 5تا 12سال مقابلہ میں حصہ لے سکے گی اور مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء اپنا فام ب یا شناختی کارڈ ہمراہ لانے کے پابند ہو ں گے ‘ آزادکشمیر بھر کے سلیکشن پر وگرامات میں سلیکٹ ہونے والے خوش نصیب آزادکشمیر کے فائنل مقابلہ جو کہ 18ستمبر کو مظفرآباد میں ہوگا حصہ لے سکیں گے اور آزادکشمیر کے فائنل میں کامیاب ہونے والے پورے پاکستان کے فائنل مقابلہ میں شامل ہونے کے اہل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :