پشاورپولیس نے خواجہ سراء چٹکی کے قاتل کوگرفتارکرلیا،ملزم کا اعتراف جرم

بدھ 18 اپریل 2018 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رنگ روڈ پر قتل ہونے والے خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو رنگ روڈ پہاڑی پورہ کی حدود میں رکشہ میں سوار خواجہ سراء مسمی غلام شبیر عرف چٹکی سکنہ ٹانک حال پتنگ چوک رینگ روڈ کو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جسکی رپورٹ رکشہ ڈرائیو ر کاشف کی مدعیت میں تھانہ پہاڑی پورہ میں درج کی گئی تھی دوران تفتیش معلوم ہوا کہ آصف سکنہ اتحاد کالونی کی ایک اور خواجہ سراء جسکا نام بھی چٹکی تھا کے ساتھ یارانہ تھا اور اسے دھمکی دی تھی کہ کسی بھی شادی بیا ہ کے پر وگرام میںنہیں جائو گی بروز وقو عہ ملزم اپنے دوسرے ساتھی مسمی بلال حسین پراچہ ولد الطاف حسین سکنہ لاہو ری گیٹ کچی محلہ پشاور حال مو من ٹا ئو ن علا قہ تھا نہ پہا ڑی پورہ کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر چٹکی کی تلا ش میں اقبال پلازہ آیا بلال حسین پراچہ مو ٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ آصف مسلح بہ پستول پچھلی سیٹ پربیٹھا تھا مقتو ل خواجہ سراء غلام شبیر اپنے دوست اعزاز کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر اقبال پلا زہ سے بطرف پتنگ چو ک جا رہے تھے کہ را ستے میں کسی نے ملزم آصف کوکہا کہ چٹکی رکشے میں کسی کے ساتھ جا رہا ہے ملزم آصف نے بلال پراچہ کو بذریعہ موٹر سائیکل رکشہ کا تعا قب کر نے کو کہا جب رکشہ جائے وقو عہ پر پہنچاا تو ملزم آصف نے پستول سے فائرنگ کر دی جس سے خواجہ سراء کو چار گو لیا ں اور اعزاز کو ایک گو لی لگی جس سے دونو ں مو قع پر جان بحق ہوگئے پولیس نے جدید ٹیکنا لو جی کا استعمال کر تے ہوئے ملزم آصف کی دھمکی آمیز کا لوں کا ریکارڈحا صل کیا اور ملزمان کا تعا قب شروع کیا ملزم آصف لاہو ر بھا گ گیا تھا گزشتہ روز اطلا ع ملی کہ ملزم دلہ زاک روڈ پرمو جو د ہے فو ری طو ر پر ملزم آصف ولد تسکین کو گرفتار کیا ملزم نے اعتراف جرم قبو ل کر تے ہوئے دوست بلا ل پراچہ کو بھی شریک واردات ٹھہرایا اور اپنی غلطی کا احساس کر تے ہوئے تسلیم کیا کہ اس نے جذبات میں آکر بغیر تحقیق کئے دو معصو م انسانو ں کی جان لے لی جس پر وہ پشیمان تھا وہ خود بھی پولیس کو پیش ہونا چا ہتا تھا لیکن اس سے قبل پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کے دوسرے ساتھی بلال کی گرفتاری کی کو شش جا ری ہے

متعلقہ عنوان :