ٹنڈو محمد خان ،زرعی زمین سی40 سالہ شخص کی لاش برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)ٹنڈو محمد خان کے گائوں خاصپورہ کے قریب زرعی زمین سی40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، گائوں والوں کی اطلاع پر ٹنڈو محمد خان پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان پہنچایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی بوری بند لاش کا تیز دھار آلے سے سر کٹا ہوا ہے، اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، دوسری جانب سرکٹی لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، آخری اطلاعات آنے تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔