وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف سے ملاقات

جمعہ 17 اکتوبر 2025 18:36

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود ..
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات ’’میڈ اِن پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ کے موقع پر کی گئی جس میں پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خوراک، زراعت، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اشتراک کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پاکستان، افریقی ممالک اور تیسرے فریق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا۔چیئرپرسن محمود علی یوسف نے پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ اور اقدامات کو سراہا اورافریقی یونین کی جانب سے فوڈ سکیورٹی، زراعت اور ایگری ٹیک میں تعاون بڑھانے اور پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی دلچسپی کا اظہار کیا۔