فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 16:08

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علاقوں میں جعلی ملاوٹ دودھ و اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ، رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔فوڈ سیفی ٹیموں نے باگڑیاں روڈ، امیر چوک، گرین ٹائون علاقوں میں کریک ڈائون کیا ، 13ہزار 700لیٹر جعلی دودھ، 425کلو پائوڈر، 192کلو گھی تلف کر دیا اور 34ٹین گھی، 51ڈرم، 13فریزر، 5 کانٹر، سلنڈر، مکسنگ مشین اور چولہا سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں ۔

اس کے ساتھ 4ملک شاپس، کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ،4شاپس بند،2مقدمات درج،5ملزم گرفتار کروائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تیار دودھ کو رات گئے تہجد اور فجر کے اوقات میں دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا، پاوڈر،کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہجعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔

لاہور کے علاوہ قصور میں 1800لیٹر ، فیصل آباد 2275لیٹر، ڈیرہ غازی خان میں 1710لیٹر، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور راولپنڈی میں 1ہزار 50لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، صوبہ بھر میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں کیخلاف 10مقدمات درج کروائے گئے۔عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود جعلساز عناصر کی شکایت 1223یا فیس بک پیج پر ان باکس کر کے درج کروائیں۔