Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات

جمعہ 17 اکتوبر 2025 16:08

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔

صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کوفیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات