عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،میر منظور خان کھوسہ

نواز لیگ نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا ہے اداروں سے ٹکرائو ملک کیلئے نیک شگون نہیں نواز شریف نے ہمیشہ اداروں پر حملہ کیا ہے

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر میر منظور خان کھوسہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی نواز لیگ نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا ہے اداروں سے ٹکرائو ملک کیلئے نیک شگون نہیں نواز شریف نے ہمیشہ اداروں پر حملہ کیا ہے عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے پی ٹی آئی بلوچستان بھر میں صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں دن بدن فعال ہو رہی ہے لوگ جوق درجوق شمولیت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر سازی مہم کے موقع پر کھوسہ ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں لگائی گئی کیمپ میں کارکنوں نے خطاب کرتے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ جب ہر ادارہ اپنے آئینی حدود میں کام کرے گا تو ملک بڑی تیزی سے ترقی کرے گا بد قسمتی سے نواز لیگ نے اہم اداروں پر وار کیا ہے جو ملک کیلئے بہتر نہیں ہے اداروں کا احترام ہر سیاسی جماعت پر لازم ہے نواز شریف اور اس کی صاحبزادی نے سپریم کورٹ کے خلاف محاذ شروع کر رکھا ہے لیکن ملکی عوام ان کی سازشوں کو نا کام بنائیں گے پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پارٹی صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں دن بدن فعال ہو رہی ہے پی ٹی آئی میں عوام کا جوق در جوق شمولیت کرنے کا سہرا بھی سردار یار محمد رند کے سر جاتا ہے آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں پی ٹی آئی ہی بنائے گی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان سے ہر حساب لے گی اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرا کے اس میں ملوث عناصر کو جیلوں میں ڈالے گی۔