گڑھی دوپٹہ ،پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ، منشیات فروش دو کلو چرس گردہ کے ہمراہ گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) گڑھی دوپٹہ پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ۔منشیات فروش نثار ولد یوسف دو کلو چرس گردہ کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ماڈل پولیس اسٹیشن کی پولیس کو گزشتہ روز اطلاع ملی کے نثار کے اڈے پر چرس گردہ کی سپلائی جاری ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایس ایچ او اشتیاق گیلانی ہمرہا نفری محمد اقبال خان، تفتیشی افسر، تفتیشی افسر محمد یونس سجاد شاہ تفتیشی افسر جمیل میر ڈی ایف سی معہ دیگر نفری کے چوک گڑھی دوپٹہ میں واقع پر چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں دو کلو چرس گردہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

چھاپے کے دوران پولیس ٹیم پر منشیات فروش اور اسکے بھائی افتخار نے تیس بور پستول سے فائرنگ شروع کر دی مگر پولیس ٹیم نے انتہائی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات سمیت فائرنگ میں استعمال تیس بور پستول بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروش نثار ولد یوسف اس سے قبل بھی منشیات فروشی میں چار مرتبہ مقدمات میں گرفتار ہوا اور پانچ ماہ جوڈیشل رہنے کے باوجود بھی منشیات فروشی کے دھندے کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس ٹیم سمیت دیگر معززین کو بھی بلیک میل کر کے اپنے کاروبار کو منظم کرنے کے لیے سرگرم رہا۔گرفتار منشیات فروش پر زیر دفعات 9C/CNSA، 15ضمن 2مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ملزم سے اہم انکشاف کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :