نسٹ کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش توانائی بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا نسٹ میں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 16:43

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے نسٹ کے انرجی انجئنئرنگ کے فارغ التحصیل طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش توانائی بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں امریکی اعانت سے شعبہ توانائی میں ماسٹرز ڈگری مکمل کرنے والے طالبعلموں کی پہلی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں 94 طالبعلموں نے انرجی انجنیئرنگ میں ماسٹرز آف سائنس کی اسناد وصول کیں۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق سفیر ڈیوڈ ہیل نے طالبعلموں کی کارکردگی کو سراہا اورانکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی مہارتوں کو بروئے کا ر لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں حاصل کردہ مہارتوں کے ذریعے اب وہ پاکستان کو درپیش سب سے گھمبیر توانائی بحران کو حل کرنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلوں کی کامیابی اور یہ عمارت، جس میں آج ہم کھڑے ہیں، دونوں امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ اس ستر سالہ اشتراک کی تجدید ہے جو دونوں ممالک کے شہریوں کا روشن مستقبل بنانے کے لیے جاری ہے۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی اعانت سے چلنے والا یوایس پی سی اے ایس طاِی پروگرام ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ،اور یگن اسٹیٹ یونیورسٹی، نسٹ اور پشاور یونیورسٹی کے مابین شراکت پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :