اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے 25 اپریل تک وضاحت طلب کر لی

بدھ 18 اپریل 2018 16:58

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت سے بریت کے باوجود حامد سعید کاظمی کے فنڈز کیوں منجمند ہیں۔ ایف آئی اے جب چاہے کسی کے فنڈز فریز کیسے کر سکتی ہے۔اگلی سماعت پر وضاحت کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :