ڈی ایس ریلوے لاہور ،ڈی ایس ورکشاپس کا مغلپورہ ریلوے کراسنگ کا مشترکہ معائنہ

بدھ 18 اپریل 2018 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے مغلپورہ ورکشاپس غلام قاسم نے مغلپورہ ریلوے کراسنگ پر جاری ریلوے کراسنگ کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دونوں پرنسپل آفیسران نے چوبچہ ریلوے کراسنگ پر جاری کام کو مذید تیز کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے وقت پر مکمل کرنے سے متعلق متعلقہ انجینئرز اور ریلوے حکام کو احکامات دیئے۔ یاد ریے چوبچہ پھاٹک پر جاری کام جلد مکمل ہو جانے سے ٹرینوں کے دورانیہ وقت میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی ساتھ روڈ ٹریفک کے مسائل بھی حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :