سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت کے فوکل پرسن کوطلب کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 17:03

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو 17 مئی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبے بھرکے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گذارکا کہنا تھا کہ دسمبر2015میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی بعد دیگراسکولوں پربھی حملی کا خد شہ ہی .عدالت کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیاراورسیکیورٹی بہتربنانی کی لئی آگاہی مہم چلانی کی ضرورت ہی ۔عدالت نے سندھ حکومت سے سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوکل پرسن کو 17 مئی کو طلب کرلیا جبکہ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :