سابق دورحکومت میں این ٹی ایس پاس نوجوانوں کے بجائے من پسند افراد کو بھرتی کرنے پر محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف کارروائی کرینگے ،

صوبائی وزیرتعلیم طاہرمحمود خان کا احتجاجی کیمپ میں میڈیاسے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 17:09

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی وزیرتعلیم طاہرمحمود خان نے کہاہے کہ سابق دورحکومت میں این ٹی ایس پاس تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بجائے من پسند افراد کی بھرتی پرمحکمہ تعلیم کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہوگی این ٹی ایس پاس اساتذہ اپنی احتجاج کوختم کرے حکومت انکے لیے قانون کے مطابق عمرکی رعایت اوردیگرمسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائینگے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو پریس کلب کے سامنے این ٹی ایس پاس اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرتعلیم طاہرمحمود نے کہاکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی جمعرات کوبلوچستان اسمبلی میں اپنارپورٹ پیش کرے گی سابق دورحکومت میں جوبھی ذمہ دار ہواانکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرینگے ایک سو ال کے جواب میں کہاکہ محکمہ تعلیم میں سابق دورحکومت کے جونیئراوربدعنوان افسران کے خلاف جلد کارروائی کرینگے اس حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کافیصلہ بھی موجودہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھریتوں پرپابندی کے خلاف صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی درخواست پرجمعرات کوفیصلہ متوقع ہے امید ہے اس حوالے سے مثبت جواب ملے گا۔

متعلقہ عنوان :