مقبوضہ کشمیر‘ سڑک کے مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 17:21

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںسڑک کے مختلف حادثات میں دونوجوانوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ٹھاٹری کے علاقے پریم نگر میں ایک موٹر سائیکل کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں محمد احسن اور محمد عرفان نامی دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جموں شہر کے نواحی علاقے گنگیال میں موٹر سائیکل کی ٹرک سے ٹکر کی وجہ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

اودھمپور میں ٹکری کے قریب ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک شہری حبیب اللہ لون جاںبحق اور ایک خاتون جمیلہ بیگم زخمی ہو گئی۔ ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے علاقے سلام آباد میں ایک مسافر بس الٹنے کے باعث کم سے کم 39افراد زخمی ہو گئے۔