مظفرآباد‘بارشوں سے ٹاہلی منڈی مارکیٹ میں برساتی نالے بند ‘دکانوں میں پانی داخل ‘کروڑوں کا نقصان

گٹر لائن کے پانی نے پوری مارکیٹ میں تعفن پھیلا دیا

بدھ 18 اپریل 2018 17:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) حالیہ بارشوںکی وجہ سے ٹاہلی منڈی مارکیٹ میں برساتی نالے بند ہونے کی وجہ سے دکانوں میں پانی داخل کروڑوں کا نقصان ۔گٹر لائن کے پانی نے پوری مارکیٹ میں تعفن پھیلا دیا ۔بلدیہ احکام نے نالوں کی صفائی کا کوئی موثر اقدام نہ کیا ٹاہلی منڈی کی پوری مارکیٹ تباہ ہوگئی تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ ٹاہلی منڈی میںبرساتی نالے بند ہونے کی وجہ سے دکانوں پانی داخل ہو گیا جس سے کروڑوں کا نقصان ہو گیا تاجروں نے دو دن کا ایلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن کے اندر نالہ جات کی صفائی نہ کی گئی ٹاہلی منڈی شاہرہ بند کر کے احتجاج کرینگے اور اس احتجاج کا دورانیہ ہمارے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا تاجر رہنما سردار شوکت ،بابر خانزادہ،سردار محمد ادریس ،راجہ محمد سعید،خواجہ لیاقت ، طالب ہمدانی،چوہدری عبدالرزاق،چوہدری محمد نزیز ،راجہ نور حسین، رفاقت اعوان،آصف مغل،سدھیر مغل،نعمان قریشی،انور مغل،رفاقت مغل،چوہدری محمد قدیر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کو دو تین مرتبہ مارکیٹ کا دورہ بھی کرواچکے ہیں مگر ایڈمنسٹریٹر نے ہمارے حال پر رحم نہ کھایا بار بار ہمیں یقین دہانی اور آج کل کر کے ٹرخایا جاتا رہا جس کی وجہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہماری پوری مارکیٹ تباہ ہو گئی ہے جس کی زمہ داری بلدیہ ہے ہماری وزیراعظم آزاد کشمیر ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخارعلی گیلانی سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ٹاہلی منڈی کے تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کریں بصورت دیگر ہم ٹاہلی منڈی روڈ کو بند کر کے احتجاج کرینگے