رکن اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کو کابینہ میں شامل نہ کیا گیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رستم خان مغل کا بیان

بدھ 18 اپریل 2018 17:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے بانی رہنما ،صدر جماعت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے مخلص ،دیرینہ ساتھی ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کو فوری طور پر کابینہ میں شامل نہ کیا گیا تو نہ صرف تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے ہمیں صرف یہ جواب دیا جائے کہ ڈاکٹر مصطفے بشیر کو کس جرم کی سزادی جارہی ہے محنت ،ریافت،اخلاص ہاوفاداری کی مسلم کانفرنس سے بھاگ کر آنے والوں کو وزارتوںح سے نواز دیا گیا اور میاں نواز شریف ،راجہ فاروق حیدر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے والے جرات مند رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ سے قربانی مانگی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ممتاز مرکزی رہنما رستم خان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر6کے کارکنوں میں شدید غم و غصہ پاہا جارہا ہے جو جماعت کی دو سالہ شاندار کارکردگی کے لیے نقصان دہ ہے رستم خان مغل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کو فوری طور پر کابینہ میں شامل کر کے تعمیرات عامہ کی وزارت دی جائے بصورت دیگر تامرگ بھوک ہڑتال کرکے کارکن راست اقدام کرینگے۔