بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، کشمیریوں کا برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 17:31

بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، کشمیریوں کا برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ..
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پرکشمیریوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی،کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی لندن آمد پربرطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جن پربھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔مظاہرے میں لارڈ نذیر بھی شریک ہوئے۔لارڈ نذیر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں سینکڑوں لوگ احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ بھارتی سفارتخانے نے کرائے پرلوگ اکٹھے کررکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظاہرین میں جھڑہیں ہوئیں توذمہ داربھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔دوسری جانب مظاہرین کوپرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔