تربیت جاری ہے ، پورا یقین ہے فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا، محمد وسیم
قومی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کیخلاف فائٹ کرینگے
بدھ 18 اپریل 2018 18:11
(جاری ہے)
محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسرشپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلئے لاس ویگاس جائوں گا۔ متھالین نے کل 37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں اور دو میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب وسیم نے آٹھ مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا
-
دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ عائد
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
میں نے پاکستان کی ایسی کمزور ٹیم کبھی نہیں دیکھی، کھلاڑی بالکل بے بس اور خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں،مائیکل وان
-
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات، ویڈیو وائرل
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر، صدر شمس شامل
-
کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار
-
شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی، سابق انگلش بولر بھی حیران
-
پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی
-
طویل زلفوں کو خیرباد، ایرنگ ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.