الخدمت فائونڈیشن متاثرین سیز فائرلائن اور یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام جاری رکھے گی،کوٹلی میںکوشش ہے کہ ایک بھی نادار بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ‘ زاہد الحسن ایڈووکیٹ

بدھ 18 اپریل 2018 18:17

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن متاثرین سیز فائرلائن اور یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام جاری رکھے گی،کوٹلی میںکوشش ہے کہ ایک بھی نادار بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ،ضلع کوٹلی کی تحصیل سہنہ میںاغوش الخدمت سنٹر قائم کیا جارہاہے جس میں کیڈٹ کالج کی سطح کی تعلیم دی جائے گی،ان خیالات کا اظہارالخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت پوزیشنز لینے والے بچوںکی تقریب اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر زاہد الحسن ایڈووکیٹ نے کیا،تقریب سے ریجنل منیجر اشیاق شہزاد ،اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں اپوزیشن لینے والے بچوںمیںانعامات تقسیم کیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نادار یتیم بچوں کے لیے مسیحاکی حیثیٹ رکھتی ہے،اللہ کی رضا کے لیے پورے آزاد کشمیرمیں کام کیاجارہاہے دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،اللہ اور اللہ کے رسول ؐ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا حکم دیاہے اور اپنی رضا قراردیاہے،الخدمت فائونڈیشن نے بہترین کام کرکے عوام کی ترجمان اور عوام کی پہنچان بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :