راستہ‘ پانی بند اراضی پر جابرانہ قبضہ‘ بااثر افرادنے غریب کا جینا محال کردیا

مارپیٹ ‘ گالم گلوچ ‘ گھر میں زندہ جلا نے کی دھمکیاں دینا معمول بنا لیا۔ پولیس بھی بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں متاثرہ شخص کاوزیراعظم ‘چیف جسٹس ‘ آئی جی پی ‘ایس ایس پی‘ ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے‘ جان و مال کا تحفظ دینے کا مطالبہ

بدھ 18 اپریل 2018 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) راستہ‘ پانی بند‘23کنال اراضی پر جابرانہ قبضہ کرنے کے بعد بااثر افرادنے غریب شخص پر عرصہ حیات تنگ کردیا ۔ مارپیٹ ‘ گالم گلوچ ‘ گھر میں زندہ جلا نے کی دھمکیاں دینا معمول بنا لیا۔ پولیس بھی بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ‘ متاثرہ شخص انصاف کے حصول کیلئے دربدر ‘وزیراعظم‘ چیف جسٹس ‘ آئی جی پی ‘ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے نوٹس لینے اور جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔

سائلین ڈیسک سینٹرل پریس کلب میںحلقہ دو تھانہ کہوڑی کے حدود گہوتر میر کانیاں کے رہائشی غلام قادر ولد محمد مسکین نے ظلم کی داستان صحافیوں کو سناتے ہوئے بتایا کہ منظور علی کھوکھر ولد نادر علی ‘سجاد علی ‘ حمادعلی پسران منظور علی ‘ عابد حسین ولد مظفرحسین ‘ کرامت علی ‘ سلامت علی ماسٹر پسران نذیر علی نے ہماری 23کنال اراضی پر جابرانہ قبضہ کرکے ہمارا جینا محال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئے روز میرے بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔ کہوڑی تھانہ میں درخواست بھی دی مگراس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔منظور علی کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری ریٹائرڈ ہے اثر ورسوخ استعمال کرکے ہمیں حراساں کررہا ہے۔ ہمارا راستہ پانی بھی بند کررکھا ہے۔ 15اپریل کو ایک بار پھر منظور علی کھوکھر کی ایماپر اس کے بیٹے سجاد علی نے ہمراہ عابد حسین میر ے بیوی بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا ۔

میں نے ناجائز قبضہ کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا مگر اس نے عدالتی احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے ۔ بااثر افرادسے مجھے اور میرے بیوی بچوں کو جان کا خطرہ ہے۔ کسی بھی وقت اراضی کی لالچ میں ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وزیراعظم‘ چیف جسٹس ‘ آئی جی پی ‘ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد جان ومال کا تحفظ فراہم کریں ۔ بااثر افراد کیخلاف کارروائی کریں مجھے یامیرے بیوی بچوں کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی تما م تر ذمہ داری مذکورہ ملزمان پر ہو گی۔