واپڈ اہائیڈ رو الیکٹرک ورکر ز یونین پشاور سرکل کے زیر اہتمام پیسکو شہدا ء کی یاد میںتقریب

بدھ 18 اپریل 2018 18:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) آل پاکستان واپڈ اہائیڈ رو الیکٹرک ورکر ز یونین پشاور سرکل کے زیر اہتمام پیسکو شہدا ء کی یاد میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت صوبائی چیئر مین حاجی محمداقبال ورکرز ٹائور رنگ روڈ پشاور میں منعقد ہوئی تقر یب میں پشاور سرکل کے ایس ای خالد خان ، جملہ ایگزیکٹو انجینئر ز اور ایس ڈی اوز کے علاوہ یونین عہدیداروں اور لائن سٹاف نے شرکت کی تقریب سے سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل خالد خان نے خطاب کرتے ہو ئے لائن سٹا ف پر زور دیا کہ پراپر پرمٹ اور لائنکو آرتھ کئے بغیر ہر گز کا م نہ کریں کیونکہ لائن سٹاف پسکو کا قیمتی سرمایہ ہے اس موقع پر صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال ، سیکرٹری مستجاب مزودر یار ، زونل چیئر مین طارق خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے واضح کیا کہ پسکو میں بجلی کے بڑھتے ہو ئے مہلک اور غیر مہلک حادثات پر قابو پانے کے لئے پسکومیں 70 فیصد خالی آسامیوں پر بلاتاخیربھرتی کیا جائے نیز ہر سب ڈویژن کو لائن پر کام کرنے کے لئے بگٹ فٹیڈ گاڑیوں سمیت ڈویژن کی سطح پر کرین کا بندوبست کرکے مکمل ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کی جان لیوا حادثات پر قابوپایاجاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت پسکومیں فیلڈ سٹاف کی بھرتی نہیں کی گئی تو عنقریب پسکو کا نظام درہم بر ہم ہو جائے گا کیونکہ زیادہ تر فیلڈ سٹاف ریٹائرڈ ہو چکے ہیں فیلڈ سٹاف کی کمی کی وجہ سے پسکو کے لائن لاسز، کنڈ ا کلچر اور بجلی چوری کی روک تھام اور پسکوکے نادہندہ صارفین سے بقایا جات کی وصولی کی مہم بھی متاثر ہور ہی ہے لہٰذا فوری طور پر بھرتی کا عمل شروع کریں بصورت دیگر موسم گرما میں لائن سٹاف کے ساتھ ساتھ صارفین بھی متاثر ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :