ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

بدھ 18 اپریل 2018 18:20

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ہنگو میں طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ہنگو شہر سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدنان نامی شخص وراستہ روڈ پر کسی کام کے غرض سے جا رہا تھا کہ اسی وقت شدید بارش کے دورا ن آسمانی بجلی گرنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری طرف بائی پاس رو ڈ ہنگو پر بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جھلس گیا جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :