تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کے منازل تہہ نہیں کر سکتے جن قوموں نے ترقی حاصل کی انہوں نے تعلیم کو ترجحی نمبر1پر رکھا ہے ‘ آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ پاکستان سے بہتر ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعلیم کی بہتری کے لیے این ٹی ایس کا قیام پبلک سروس میں قابل اور دیانتدار لوگوں کو شامل کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سنیئر پروگرام آرگنائزر راجہ خورشید عالم کا تقریب سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سنیئر پروگرام آرگنائزر راجہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کے منازل تہہ نہیں کر سکتے جن قوموں نے ترقی حاصل کی انہوں نے تعلیم کو ترجحی نمبر1پر رکھا ہے آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ پاکستان سے بہتر ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعلیم کی بہتری کے لیے این ٹی ایس کا قیام پبلک سروس میں قابل اور دیانتدار لوگوں کو شامل کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلزمڈل سکول بھرکہ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حاجی افتخار مغل،راجہ محمد اشراف،ملک یونس،قاری جمیل،ماسٹر شکیل،سردار اخلاق خان ،حافظ سلیم،راجہ کریم،اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں سکول کی بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے مقررین نے سکول کی بہترین کارکردگی پر صدر معلمہ اور جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ جنوبی باغ کا یہ واحد سکول ہے جس نے ایلیمنٹری بورڈ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے اس سکول کے بچوں نے زیادہ نمبرات حاصل کیے اس پر تمام جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔