چینی بحریہ کی فوجی مشقیں، اصلی ہتھیاروں کا استعمال، تائیوان کے لئے انتباہ

بدھ 18 اپریل 2018 18:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) چینی بحریہ کی فوجی مشقوں میں اصلی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ بحری مشقیں تائیوان کے لئے انتباہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی بحریہ، آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں کر رہی ہے جن میں اصلی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔چینی بحریہ، آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں کر رہی ہے جن میں اصلی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان بحری مشقوں کو تائیوان کے لیے ایک تنبیہ قرار دیا گیا ہے کہ وہ چین سے باقاعدہ آزادی حاصل کرنے سے باز رہے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ کی طرف سے تائیوان کی حکومت کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔چین کے سرکاری ٹیلی وڑن کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا ہدف تائیوان کی آزادی کے حامیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔یاد رہے کہ ایک روزہ بحری مشقوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :