عدالت سے پابندی کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود بھی قانونی کمزوریوں سے نالاں

عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائر نہیں کر رھا کیونکہ مزید کوئی ٹھوس ثبوت زینب بیٹی کے مقدمے میں حاصل نہیں کرپایا،ڈاکٹر شاہد مسعود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 19:01

عدالت سے پابندی کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود بھی قانونی کمزوریوں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :عدالت سے پابندی کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود بھی قانونی کمزوریوں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھاکہ عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائر نہیں کر رھا کیونکہ مزید کوئی ٹھوس ثبوت زینب بیٹی کے مقدمے میں حاصل نہیں کرپایا۔تفصیلات کے مطابق شاہد مسعود نے زینب زیادتی کیس میں بلند و بانگ دعووں کے بعد ثبوت ہاتھ نہ لگنے کا اعتراف کر لیا۔

ایک جانب وہ اداروں کو مظبوط کرنے کے حق میں ہیں اور دوسری جانب ہمارے ہاں قانون میں پائی جانے والی کمزوریوں پر بھی نالاں ہیں۔ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں اس سخت دور میں اپنے ہمدردوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انکا کہنا تھا کہ آپ سب کی رھنمائی کا بہت شکریہ۔توقع سے بڑھ کر ساڑھے 11 ھزار احباب نے مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

میرے لئے یہ اھم ھے کہ عدالتی حکم کی کسی بھی انداز میں خلاف ورزی نہ ھو۔

(اظہار رائے کیلئے صرف یہی پلیٹ فارم کافی ھے،اگرچہ دیگر بشمول کالمز وغیرہ پر پابندی نہیں)دوسرے چینلز کے مباحثوں پر بھی پابندی ھے۔
ھم نے اپنی ذات سے بڑھ کر اداروں اور ریاست کو مضبوط کرنا ھے۔ یہی تو مشن تھا اور ھے۔ خود خلاف ورذی کریں گے۔و دوسروں کو کیا سمجھائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائرنہیں کر رھا کیونکہ مزید کوئی ٹھوس ثبوت زینب بیٹی کے مقدمے میں حاصل نہیں کرپایا اور اپیل کی مدت بھی اب ختم ھورھی ھے۔

ان کے والد سے مسلسل رابطہ میں ھوں۔اور اسں دوران آپ سے رابطوں میں یہاں اضافہ رھے گا۔
اس دوران انہوں نے قوانین میں موجود کمزوریوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دنوں بہت عجب قانونی سقم دیکھنے کو ملے۔اک ویڈیو میں 2 آدمی ھیں تو ثابت کرنا ناممکن کہ تیسرا موجود تھا۔(ویڈیو میں نہیں تو پھر کیمرا کس کے ھاتھ میں تھا؟) اک شخص صرف اس لئے بری ھوگیا کہ اس کا DNA نہ ملا(کیونکہ اس نے زیارتی کے دوران مظلوم کے ھاتھ پکڑ رکھے تھے) کمال قانون ھیں۔
۔ یاد رہے کہ زینب قتل کیس میں بلند و بانگ دعوں کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کو ثبوت پیش نہ کر پانے پر عدالت کی جانب سے ٹی وی سکرین پر آنے پر پابندی ہے۔

متعلقہ عنوان :