مسلم لیگ(ن) کی حکومت نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے، لیلیٰ خان

بدھ 18 اپریل 2018 20:19

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام لیلی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے یو این آفس برائے انسداد دہشت گردی کے اشتراک سے ہری پور سنٹرل جیل خیبر پختونخوا میں کم عمر قیدیوں کو ٹیکنیکل تربیتی کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

تقسیم اسناد کی تقرین سنٹرل جیل ہری پور میں منعقد ہوئی،اس دوران ٹیلرنگ اور الیکٹریشن کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر 20کم عمر قیدیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ لیلی خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت جیلوں میں بند کم عمر قیدیوں اور عام شہریوںکے ہنر میں اضافے کو یکساں اہمیت اور توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد فرد بن سکیں۔ تربیتی سرگرمیوں کی کامیابی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے لیلی خان نے جیل حکام،کے پی کے،ٹیوٹا انتظامیہ اور یو این کنسلٹنٹ کے کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :