Live Updates

کپتان نے خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا لی

رہنماپیپلزپارٹی ظاہر شاہ طورو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 19:48

کپتان نے خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا لی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :کپتان نے خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا لی۔ رہنماپیپلزپارٹی ظاہر شاہ طورو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ہمارے سیاستدانوں کی سیاسی قلابازیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔سیاستدان اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے وارے نیارے ہیں جو اب تک ملک بھر سے اہم سیاسی رہنماوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی ظاہرشاہ طوروکی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی ہے۔رہنماپیپلزپارٹی ظاہر شاہ طورو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔بنی گالا میں ہونیوالی ملاقات میں وزیرتعلیم عاطف خان بھی موجودتھے۔یاد رہے کہ اس پہلے 2017 میں ظاہر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا اور انکا کہنا تھا کہ وہ مرتے دم تک پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات