سکھر میونسپل کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری

بدھ 18 اپریل 2018 20:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کے ازالہ کی ہدایت کی روشنی میں سکھر میونسپل کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اینٹی انکروچمنٹ آفیسر منظر ضیاء زیدی کی نگرانی میں انسداد تجاوزات عملے نے شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر ، اسٹیشن روڈ ، حسینی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیدا کرنے والے سڑک اور فٹ پاتھوں پر رکھے کائونٹر ، کیبنز ، اسٹالز وغیرہ اپنی تحویل میں لے لئے اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان دکان کی حدود میں رکھیں ۔

اسی طرح سکھر میونسپل کارپوریشن کے سب آفس ( نیو سکھر ) کے آفس سپرنٹنڈنٹ لینڈ گرانٹ برانچ اشفاق انصاری کی نگرانی میں بھی خالد بھٹی ، عدنان میمن ، انور سومرو ، محمد کامران و دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے شکارپور پھاٹک ، گولیمار سمیت دیگر علاقوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات مسمار کردیں جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھے کیبنز ، اسٹالز وغیرہ اپنی تحویل میں لے لئے۔

متعلقہ عنوان :