جاپان اور چین کا شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق

بدھ اپریل 20:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی ہے،جس میں شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کیلئے تعاون پ تبادلہ خیال کیا گیا ۔بد ھ کو جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزوآبے سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے منتازعہ جوہری پروگرام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہم چین اور جنوبی کوریا کیساتھ سہ فریقی سربراہ ملاقات کے جلد از جلد مئی میں انعقاد کے وقت چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع کو سٹریٹجک اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے حوالے سے جاپان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے قیام کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ شنزو آبے اور حکومت جاپان کی جانب سے چین کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے بھیجے جانے والے مثبت پیغامات اور دوستانہ انداز کا احتیاط کیساتھ جائزہ لے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :