گیمبیا،سابق صدریحیٰ جامع کی حکومت کے متاثرہ افرادکے اہل خانہ کا ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

بینجول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) سابق گیمبین صدریحیٰ جامع کی حکومت کے متاثرہ افرادکے اہل خانہ نے گزشتہ روزاپنے پیاروں کی ہلاکتوں اورگمشدگیوں سے متعلق حقیقت معلوم کرنے کے مطالبے کولیکراحتجاجی مظاہرہ کیاہے ۔ ان کاالزام ہے ،کہ جامع جنہوںنے 22سال تک ملک پرحکمرانی کی ،جبری گمشدگیوں اورماورائے عدالت قتل عام سمیت کرپشن اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ںادارے کے مطابق بنجول میں مارچ کے دوران 30کے قریب مظاہرین’’ہم اب انصاف چاہتے ہیں‘‘کے نعرے لگارہے تھے ۔ گزشتہ سال حکام نے اعلان کیاتھاکہ جامع کی حکومت کے خاتمے کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے گیمبین باشندوں کی قبرکشائی کی جائے گی ۔ صدارتی گارڈزکاایک رکن جو2006ء میں لاپتہ ہوگیاتھا،کی بہن زینب لووے نے کہاکہ ایک سال قبل اہل خانہ اوردوستوں کوان کے پیاروں کی قسمت سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھیں اس وقت انتظارکی گھڑکیاں ختم ہوگئی ہیں ،حقیقت کوسامنے لاناچاہئے اورہمیں انصاف درکاہے ،وہ متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے بات کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :