ظالمانہ لوڈشیڈنگ فوری بند کیا جائے ،نذیر احمد

گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے ،صدر آل سٹیچنگ ماسٹر کونسل کے پی کے

بدھ 18 اپریل 2018 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) آل سٹیچنگ ماسٹر کونسل کے پی کے کے صدر نذیر احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے دعوئوں کے باوجود ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زندگی مفلوج اور کاروبار ٹھپ ہو کر ہ گیا ہے غیر اعلانیہ اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے جو حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے گرمیوں اور رمضان کے آتے ہی حکومت نے ظلم کی انتہا کردی جس کی وجہ سے کاروبار ی لوگ اپناکاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں جو کہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے انہو ں نے خبر دار کیا ہے کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات منظور کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے