بچو ں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے گھریلو خوشحالی ضروری ہے : صبا ثاقب

بدھ 18 اپریل 2018 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) گھریلو خوشحالی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت میں اہم کردار اد ا کرتی ہے - خواتین باعزت روزگار کے ذریعے اپنے اہل خانہ کی خوشحالی میں اہم کردار اداکرسکتی ہیں ۔ الخدمت کا مقصد مفلس اور غریب گھریلو خواتین کو روزگار کے قابل بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے سلائی کا کورس مکمل کرنے والی غریب اور مستحق خواتین میں اسناد اور سلائی مشینوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چار سو سے زائد شرکاء وکورس مکمل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ صباثاقب نے کہا کہ سلائی کڑھائی کا کورس مکمل کرنے والی خواتین گھر میں بیٹھ کر اپنے خاندان کی معاشی خوشحالی میں حصہ ڈال سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :