کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے،مولانا اللہ وسایا

بدھ اپریل 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتا ، اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونے والے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ،معروف نعت خواں مولانا محمدقاسم گجر ،قاری محمدطاہر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں ، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہمیشہ ہر فورم پر عقیدہ ختم نبوت ، تحفظ ناموس رسالت ، قادیانیوں کے متعلق قوانین کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے ، اور کسی بھی صورت امتناع قادیانیت آرڈیننس کو غیر مئو ثر نہیں ہونے دیں گی

متعلقہ عنوان :