بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 18:08

بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران سائلین، حلقہ عمائدین کے مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا،مختلف یونین کونسلز سے آئے لوگوں کی سفارشات اور شکایات بارے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 2 روز قبل اندرون لاہور میں سسٹین ایبل ماڈل پر ترقیاتی کاموں کی منظوری دی یے، اندرون شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل کو حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے، داتا دربار میں ترقیاتی کاموں اور ری ماڈلنگ کے بعد اسٹیٹ آف دی آرٹ انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ اندرون شہر میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پرانے پلانٹس کی بحالی جلد مکمل ہوگی، زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کے بعد پارکس کی نہ صرف بحالی بلکہ بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔