کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے 18سپرنٹنڈنٹس اور انسپکٹروں کو تبدیل کردیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے 18سپرنٹنڈنٹس اور انسپکٹروں کو تبدیل کردیا ہے کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں 3سپرنٹنڈنٹس اور پندرہ انسپکٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تبدیل ہونے والے سپرٹنڈنٹس میں شفیق الرحمان ، اظہار الحق ، ایم صادق خان ، جبکہ انسپکٹرز میں اعزاز احمد درانی ،محمد عادل ، شیر وز خالق ، رضوان شریف ، الیاس اقبال ، شاہ فہد خان ، جاویداقبال ، علائو الدین ، محمد سلیم ، شاکر اللہ ، نثار احمد ارباب ، نعمت اللہ ، رحمت شاہ ،نادر خان شامل ہیں۔

تبدیل ہونے والے انسپکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، کوہاٹ ڈویژن ، ہیڈ کوارٹر ، لابرانچ ، صوابی گدون ڈویژن ، پشاور ڈرائی پورٹ ، اینٹی سمگلنگ ڈویژن ، لیگل برانچ ، سمیت دیگر شعبوں میں تعینات تھے ۔