ملٹری اکائونٹس ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری

نیب لاہور نے ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے تمام ریکارڈ اور تفصیلات طلب کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) نیب لاہور نے ملٹری اکائونٹس ہائوسنگ سوسائٹی میں پائی گئی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کے سلسلے میں ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے تمام ریکارڈ اور تفصیلات طلب کرلیا ہے نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اس سلسلے میں 21 مارچ کو ملٹری اکائونٹنٹ جنرل راولپنڈی کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا تھا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں ملٹری ہائوسنگ سوسائٹی کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :