سرکاری ہسپتالوں کے ویسٹ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کے معاملے پر تحریک التواء کار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کے ویسٹ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کے معاملے پر ایک تحریک التواء کار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ناقص منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں کا ویسٹ ٹھیک طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جا رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ویسٹ کو ٹھکانے کیلئے معمور عملہ بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا ہے جو کہ محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں کے ویسٹ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کئے جائیں۔