ْاساتذہ بچوں کی تعلیم کی بہتری کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں، راجہ امجد اقبال

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

حضرو ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) لیگی رہنما ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،ڈی ای او سکینڈری راجہ امجد اقبال ،پرنسپل ملک جاوید محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم کی بہتری کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں معاشرہ سب سے زیادہ عزت اساتذہ کو دیتا ہے اساتذہ بھی سکول کو اپنے گھر اور بچوں کو اپنی اولاد جیسا سمجھیں موجودہ وقت میں اساتزہ کا کردار نمایاں ہے نئے اساتذہ جس طرح محنت سے اس مقام پر پہنچے وہ اپنے سکولوں میں بچوں کے مستقبل پر بھی خصوصی توجہ دیں پرنسپل ملک جاوید محمود کی زیر نگرانی نئے اساتذہ کی ٹرینگ جس انداز میں کی گئی اس پر پرنسپل مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول حضرو نمبر 1میں نئے اساتذہ کی ٹرینگ مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حضرو ملک جاوید کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے اساتذہ بھی ملک جاوید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سکول کے طلبہ و طالبات کو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں تعلیم کی بدولت ہی پاکستانی قوم ترقی کر سکتی ہے موجودہ حالات میں اساتذہ کا کردار بھی نمایاں ہے جن کی وجہ سے آج کے طالبعلم پاکستان کا مستقبل ہوں گے اساتذہ بھی اپنی توجہ بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم کی فراہمی پر رکھیں دشمن کا بچہ بھی اگر آپکی کلاس میں پڑھ رہا ہے تو اسکو بھی اپنے بچوں جیسا پیار دیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں بہتر سے بہتر تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ میرٹ کو سب سے پہلے رکھا گیا ہے نئے اساتذہ بھی قوم کے معماروں کے ساتھ اپنے والدین جیسا خلوص اور پیار رکھیں تاکہ بچے بہر سے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں آخر میں ٹرینگ کرنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کیئے گئے