کراچی میں بچیوں کی گمشدگی کے ایک اور واقعے کا انکشاف،سرجانی ٹائون سے دو بچیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق

دونوں بچیاں 15 اپریل سے لاپتہ ہیں اور والدین کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے باوجود پولیس بچیوں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام

بدھ 18 اپریل 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کراچی میں بچیوں کی گمشدگی کے ایک اور واقعے کا انکشاف ہوا ہے، سرجانی ٹائون سے دو بچیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔دونوں بچیاں 15 اپریل سے لاپتہ ہیں اور والدین کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے باوجود پولیس بچیوں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ہے۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹائون کے علاقے رمضان گوٹھ سے 15 اپریل کو رابعہ اور صائمہ نامی دو بچیاں لاپتہ ہوگئیں، دونوں بچیوں کے والدین نے سرجانی تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پڑوسی خاتون سونیا نے دونوں بچیوں کو اپنے گھر بلایا تھا، کچھ دیر میں واپس نا آئیں تو سونیا سے رابطہ کیا، سونیا نے بتایا کہ وہ واپس گھر چلیں گئی تھیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کی گمشدگی کا مقدمہ والدین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اہل خانہ نے پڑوسی سونیا اور اس کے شوہر کو نامزد کیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :