شہریوں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دوں گا ۔ڈی پی اوخانیوال

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

خانیوال۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) شہریوں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دوں گا ان کو تھانوں پر عزت دیں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں او رمیرٹ پر ان کے مسائل حل کریں ۔پولیس افسران زیر تفیش مقدمات کو فوری یکسو کرکے چالان مجاذ عدالتوں کو بھجوائیں بلاوجہ مقدمہ پینڈنگ رکھنے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے گذشتہ روز شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران موقع پر موجود پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہاکہ خدمت خلق کا جذبہ لے کر محکمہ پولیس جوائن کیا کیونکہ کسی دکھیا کا مسئلہ حل کرکے حقیقی دلی سکون میسر آتا ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو تنبہہ کی کہ تھانوں پر مسائل کے حل کیلئے آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ان کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر میرٹ پر حل کریں میں کسی صورت برداشت نہیں کرونگا کہ کسی شہری کی دل آزاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈی پی او نے شہریوں درخواستوں کی سماعت کی او رمتعلقہ افسران کو سختی سے احکامات جاری کیے کہ فوری شہریوں کے مسائل حل کرکے رپورٹ بھجوائیں ۔ قبل ازیں ڈی پی ا و رضوان عمر گوندل نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو فوری تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یکسوکریں اور چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائیں تاکہ ملزمان کو سزا لوائی جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی تفتیشی نے بلاوجہ مقدمہ زیر التواء رکھا تو ایسے پولیس ملازم کے لیے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں اسے سخت محکمانہ سزا کا سامنا کرناہوگا ساتھ ہی ایس ایچ او بھی ذمہ دار ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ایمانداری اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں او رمحکمہ کے عزت ووقار کو بڑھائیں اور لوگوں کی دعائیں لیں یہی انسانیت کا تقاضاہے ۔

متعلقہ عنوان :