اوبر اور الٰہی گروپ نے اپنی نوعیت کی پہلی رکشہ قرض سکیم کا آغاز کردیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:25

اوبر اور الٰہی گروپ نے اپنی نوعیت کی پہلی رکشہ قرض سکیم کا آغاز کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اوبر، عالمی سمارٹ فون ایپ جورائیڈرز اور ڈرائیوروں کے لئے محفوظ، قابل اعتماد اور سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرتا ہے، اوبر اور الٰہی گروپ (ای جی سی) نے پاکستان میں اوبر کے ڈرائیور شراکت داروں کے لئے جدید ' رکشہ فنانسنگ پروگرام' پر شراکت داری قائم کر لی ۔ اس شراکت داری میں ای جی سی ' Vehicle Installment Program ' کے ذریعہ، نئے اور موجودہ اوبر ڈرائیور شراکت دار، خاص طور پر جو اپنی گاڑی خریدنے سے قاصر ہیںور نہ ان کا کوئی کریڈٹ ریکارڈ ہے ، تین سال کی مناسب اقساط پر رکشہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اوبر پاکستان کے بزنس ڈیولپمینٹ ہیڈعمر عسکری نے کہا '' رکشہ کی صنعت میں بہت کم مالی معاونت کے مواقع پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

الٰہی گرو پ کے ساتھ اس شراکت کا مقصد ڈرائیور شراکت داروں کو ایک آسان اور سستے انداز میں گاڑی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ ہم اپنے ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم سے ایسی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے پر جوش ہیں کہ جس سے ہمارے شہریوں کو اقتصادی لحاظ سے فائدہ پہنچے۔

'' الٰہی گروپ آف کمپنی کے سی ای او ، دانش الٰہی نے اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا: '' اوبر پاکستان کے تعاون سے یہ رکشہ فنانسنگ پروگرام، پاکستان میں سستی اور تخلیقی نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے بہترین ردعمل ہے۔ہم اوبر کے ڈرائیور شراکت داروں کو اس پروگرام کا حصہ بنانے کے خواہاں ہیں، ان کے لئے ایسا راستہ بنانا چاہتے ہیں جس سے انہیں اوبر کے ذریعے اقتصادی مواقع فراہم ہوں اور کمیونٹی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ ''رکشہ فنانسنگ پروگرام پاکستان میں اوبر کی سستی مصنوعات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لئے اوبر پاکستان کے عزم کا حصہ ہے، جس کا مقصد مزید اقتصادی مواقع پیدا کرنا اور متوسط طبقے کے افراد کو بااختیار بنانا ہے ۔