آرمز کنٹرول اور عدم پھیلائو سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بیجنگ میں منعقد ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا ئو،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے، دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 22:32

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) آرمز کنٹرول اور عدم پھیلائو سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بدھ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل کامران اختر (آرمز کنٹرول و تخفیف اسحلہ) نے پاکستانی وفد جبکہ چینی وزارت خارجہ امور میں محکمہ آرمز کنٹرول کے ڈی جی وانگ قون نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا ئو،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے،جس سے متعلق دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :