نیب نے نواز شریف کا نام ایس سی ایل میں ڈلوایا تھا، ایک وزیر نے نکلوا دیا ،نوید قمر

بدھ اپریل 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب نے نواز شریف کا نام ایس سی ایل میں ڈلوایا تھا ایک وزیر نے نکلوا دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ایک شخص کو ملک میں آنے سے پہلے ہی ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے اور ایک شخص کے خلاف مقدمات بھی چل رہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ہے یہ دہرا معیار ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیب نے نوا زشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا مگر ایک وزیر نے ان کا نام ای سی ایل میںشامل نہیں ہونے دیا ۔

متعلقہ عنوان :