کوئٹہ ،تمام تر نفرتوں کو مٹا کر بلوچستان کی تعمیر وترقی اور حقوق کی جدوجہد کو اپنا نصب العین بنائیں،نصیر احمد شاہوانی

غیور باشندوں کی عزت غیرت، ننگ وناموس اور خفا ظت وخوشحالی کی بقاء کیلئے قدم اٹھانا ہم پر لازم ہے ،مرکزی فنانس سیکرٹری بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 18 اپریل 2018 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، ضلع کوئٹہ کے صدر ومرکزی کمیٹی کے رکن اختر حسین لانگو، ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ومرکزی کونسلر ملک عبدالمجید کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان میں ر ہنے والے تمام اقوام متحد ہو کر بلوچستان کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور آپس کی تمام تر نفرتوں کو مٹا کر بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کو اپنا نصب العین بنائیں بلوچستان برادر اقوام کا مشترکہ گھر ہے اور ہم پر یہ لازم ہے کہ سب سے پہلے ہم اس کی حفاظت وخوشحالی اور یہاں آباد غیور باشندوں کی عزت غیرت ننگ وناموس کی بقاء کیلئے قدم اتھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچلاک کے مختلف علاقوں میں تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ولی محمد اچکزئی، ماما حنیف، منظور احمد، محمد ابراہیم، بریال خان کاکڑ، ننگیا لئی اور بڑی تعداد میں علاقے کے جوان اور بزرگ موجود تھے مقررین نے کہا کہ پشتون بلوچ اتحاد کے علمبردار ملک عبدالعلی خان کاکڑ کی سیاسی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ بلوچستان کے پہلے پشتون قبائلی رہنماء تھے جنہوں نے نیپ کے بعد سردار عطاء اللہ خان مینگل کا تا حیات ساتھ دیا اور آج انہی کے سبب بلوچستان کے 34 اضلاع میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا جھنڈا لہرا رہا ہے انہی کی قربانیوں کے سبب آج برادر اقوام ایک پلیٹ فارم سے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر عبدالجبار کاکڑ ، برکت اللہ محمد شہی، شفیق احمد، اسرار اللہ، جاوید احمد، نصیب اللہ، سہیل احمد، محمد اشفاق ، محمد ظفر ، محمد قاسم، بشیر احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :