سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کی منظوری کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر اظہار تشکر

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی کے ایک اجلاس میں حکومت کی جانب سے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کی منظوری کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر اظہار تشکر کرتے مبارک باد دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل باڈی کااجلاس صدر ظہیرخان لودھی کی زیر صدارت سکھر پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان نے بھی خصوصی شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر ایس یو جے ظہیر خان لودھی نے ’’تحریک حقوق میڈیا ورکرز‘‘ اسلام آباد کے دھرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اجلاس نے 8ویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نوٹیفکیشن پر اظہار تشکر کیا، جبکہ ایس یو جے کی سہ ماہی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لالہ اسد پٹھان نے "تحریک حقوق میڈیا ورکرز" کی بھرپور کامیابی اور حکومت کی جانب سے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کی منظوری کے نوٹیفکیشن کی مبارک باد دی۔ اجلاس میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ پی ایفیو جے کی قیادت کی کال پر میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ و حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر ‘‘ پی ایف یو جے کی رکن ایف ای سی سحرش کھوکھر ، نوشھروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاھد قائمخانی ، شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، جوائنٹ سیکرٹری فرقان کھوسو، خازن جلال الدین بھیو، پریس سیکرٹری مجیب ورند، آفس سیکرٹری مسعود زیدی سمیت سکھر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نصراللہ وسیر سمیت دیگر عہدیداران کے علاوہ کے ممبران ایس یو جے صحافیوں کی بڑی تعدا د نے اجلاس میںشرکت کی ۔