لڑکی سے زیادتی کے معاملے کے بعد غزالی ماڈل اسکول ڈہرکی کی رجسٹریشن منسوخ

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ریجنل ڈائریکٹر انسپیکشن /رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سکھر رخسانہ شاہین منگنیجو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غزالی ماڈل ایلیمنڑی سکول ڈہرکی میں ٹیچر،اسکول مالک وسیم سومرو اور عبدالجبار شر کی جانب سے ساتویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے کے بعد مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنس انسٹیٹیوشنز)کنٹرول اینڈ ریگیولیشن(آرڈیننس2011کے تحت معاملے کی انکوائری اور جانچ پڑتال کی گئی جس میں معلوم ہوا کہ زیادتی میں ملوث ملزم غزالی پبلک ایلیمینٹری اسکول ڈہرکی کے مالک ہونے کیساتھ سرکاری پرائمری اسکول کا ٹیچر بھی شامل ہے جو اپنے اسکول میں کام بھی کرتا ہے ، انکوائری کے بعد فیسلہ کیا گیا کہ معزز عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ آنے تک اسکول کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منسوخ کر کے اسکول کو بند اور بلیک لسٹ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر انسپیکشن /رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزسکھر رخسانہ شاہین منگنیجونے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گھوٹکی جس میں ڈی سی اور ایس ایس پی گھوٹکی ایٹ میر پور ماتھیلو کو مذکورہ اسکول کی بندش اور سیل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :