شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:22

شہیدِ ملت لیاقت علی خان  کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بانی رہنمائوں کے سنہری اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے رہنا چاہئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے درجات بلند فرمائے۔\932